ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / وجیندر کے خطابی مقابلے کا حصہ ہوں گی میری کوم

وجیندر کے خطابی مقابلے کا حصہ ہوں گی میری کوم

Fri, 01 Jul 2016 21:39:05    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پانچ بار کی عالمی چمپئن اور اولمپک تمغہ فاتح باکسر ایم سی میری کوم وجیندر سنگھ کے 16جولائی کو یہاں ہونے والے ڈبلیوبی او سپر مڈلویٹ ایشیا پیسیفک چمپئن شپ خطابی مقابلے کا حصہ ہوں گی۔میری کوم اس دوران اپنی باکسنگ فاؤنڈیشن کے لئے وجیندر کے انڈرکارڈ میں خاص باٹ منعقد کریں گی۔اس باٹ میں ان کے فاؤنڈیشن کی دو خواتین باکسر تین راؤنڈ کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔میری کوم کے جڑنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وجیندر نے کہا کہ میں نے اپنی بہن میریکوم کا میرے خطابی مقابلے کا حصہ بننے پر استقبال کرتا ہوں،مجھے یقین ہے کہ باکسنگ کے مداح میری کوم فاؤنڈیشن کی خاتون باکسر کی انڈرکارڈ باٹ دیکھنے میں مزہ آئے گا۔


Share: